کرونا لاک ڈاؤن، ٹک ٹاک پر پولیس کا مذاق اڑانے والوں کو پولیس نے کیا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی تباہی مچا رکھی ہے ، بھارت میں کرونا کی وجہ سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن ہے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، صرف ممبئی میں 4 سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے
لاک ڈاؤن کے حوالہ سے ممبئی پولیس کا سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر دو لڑکوں نے مذاق اڑایا تو پولیس نے انہیں بھی گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق ڈونگری سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ٹک ٹاک پر پولیس کا لاک ڈاؤن سے حؤالہ سے مذاق اڑایا تھا،
ٹک ٹاک پر دی گئی ویڈیو میں ان میں سے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ پولیس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مار رہی ہے اسلئے آگے نہ جائیں تو دوسرے نے کہا کہ ہم اہم لوگ ہیں ہمیں بھلا کوئی کیسے مارے گا، اس دوران دونوں نے قہقہہ بھی لگایا ، دونوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا، ویڈیو میں دونوں نے پولیس کا مذاق بھی اڑایا تھا
ٹک ٹاک کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے دونوں کو کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،دونوں لڑکوں نے پولیس سے معافی مانگ لی تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی وجہ سے نہیں بلکہ ماسک نہ پہننے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرے گا یا پولیس کا مذاق اڑائے گا اسکے خلاف قانونی کاروائی ہو گی اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں







