کیا پتنگ بازی سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے؟ لاہوریوں کے لئے اہم خبر

0
32

کیا پتنگ بازی سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے؟ لاہوریوں کے لئے اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیا پتنگ بازی سے بھی کرونا پھیل سکتا پے؟ پولیس نے پتنگ اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی

بھارت میں یوپی کے ضلع الہ آباد میں کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی مریض سامنے نہیں آیا، اسکے باوجود وہاں عوام میں کرونا کے حوالہ سے خوف پایا جاتا ہے، الہ آباد میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کو مشغلہ بنا لیا ہے لیکن پولیس نے شہریوں کو پتنگ بازی سے روک دیا ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے، پتنگ بازی سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کسی کو کرونا ہو اور اسکی پتنگ کٹ کر کسی دوسرے علاقے میں جائے تو جو پتنگ اٹھائے گا اس میں کرونا منتقل ہو جائے گا، پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن کے حوالہ سے جو قوانین ہیں ان پر عمل کریں.

الہ آباد کے ایس پی ہر جیش کمار نے بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران سماجی فاصلے کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہو رہی تھی، پتنگ بازی کے شوقین افراد چھتوں پر چڑھتے اور آپس میں ملتے اسلئے بھی پابندی لگائی ہے، پولیس نے پتنگ بازی کو روکنے کے لئے ڈرون کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے

پولیس کے مطابق پتنگ بازی کی وجہ سے پتنگوں کی دکانوں پر بھی رش رہتا تھا جس کی وجہ سے کرونا پھیلنے کا خطرہ تھا، شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے سخت اقدامات کر رہے ہیں.

پولیس نے شہریوں کو کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کے دوران کوئی پتنگ اڑاتا پایا گیا تو اسکے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی ہو گی، کسی کے لئے کوئی رعایت نہیں ہو گی. شہریوں نے پولیس کے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دن بھر لاک ڈاؤں میں وقت کیسے گزاریں پتنگیں اڑا کر وقت گزر جاتا تھا اب اس پر بھی پولیس نے پابندی لگا دی ہے.

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں

Leave a reply