بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

نئی دہلی :بھارت میں کورونا مزید جان لینے کے درپے، ریکارڈ کیسز سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں عالمی وبائی مرض کورونا ایک بار پھر جان لینے کے درپے ہو گیا ہے، آج گزشتہ تین ماہ کے دوران ریکارڈ کیسز درج کئے گئے۔

بھارتی محکمہ صحت نے آج ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، تلنگانہ، کرناٹک اور تامل ناڈو کی ریاستی حکومتوں کو خط لکھا ہے جس میں کورونا کے سدباب کا حکم دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج 4,041 نئے کورونا کیسز کی اطلاع ملی ہے، جو 11 مارچ کے بعد سے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ حصوں میں ایک اور لہر کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس نے تقریبا تمام پابندیوں کو کم کردیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں وبائی مرض کے آغاز سے اب تک 43.17 ملین کوویڈ انفیکشن اور 524,651 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں.

حالانکہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اموات کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ یومیہ مثبت کیسز کی شرح، یا مجموعی ٹیسٹوں کے فیصد کے طور پر تصدیق شدہ کورونا کیسز، ہندوستان کے لیے 0.95% ہیں.جبکہ ڈیٹا کے مطابق ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مہاراشٹر، جو بھارت میں پچھلی وائرس کی لہروں کا ابتدائی مرکز تھا، کووڈ انفیکشنز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس ہفتے مثبتیت کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریاست کے دارالحکومت ممبئی میں پچھلے مہینے کے مقابلے مئی میں ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں 231 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ مئی میں ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد صرف 215 تھی.

کورونا کیسز میں اضافے کی اس رفتار نے ریاستی حکام کو پریشان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے موسم گرما میں بھارت میں جان لیوا ڈیلٹا کی لہر نے روزانہ کیسز کو 400,000 سے اوپر دھکیل دیا تھا۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Comments are closed.