کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور میں سکول سیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے سات اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ر فیز 05 ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے لاہور گرائمر سکول (ایل جی ایس) سکول کو سیل کر دیا گیا. جب افسران موقع پر پہنچے تو سکول کھلا تھا، امتحانات ہو رہے تھے.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سکول کو سیل کر دیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.
قبل ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے ایکسپوسنٹر کا دورہ کیا،ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا.سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں. بذریعہ وہیل چئیر معذور اور بزرگ افراد کو سنٹر میں ویکسینیشن کے لئے لے کر جایا جا رہا ہے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ گزشتہ 05 روز میں 60 سال سے زائد عمر کے 14 ہزار 502 افراد کو اب تک کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے.کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے.کورونا ویکسینیشن کے لئے آنے والوں کو ماسکس کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
پاکستان میں بزرگ شہریوں کے لئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز
فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟