کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فواد احمد کا پہلا بیان آگیا

0
35

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فواد احمد کا پہلا بیان آگیا

باغی ٹی وی : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آنے کے بعد فواد احمد کا پہلا بیان آگیا. ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد احمد نے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

فواد احمد نے لکھا کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 12 ویں میچ ملتوی کر دیا گیا ہے، یہ میچ اب کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائینگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ا ایس ایل) کے شیڈول کے مطابق منگل کا دن آرام کا دن تھا، تاہم میچ ملتوی ہونے کے بعد میچ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ میچ ملتوی کرنے کی وجہ دونوں ٹیموں کو تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے

Leave a reply