جماعت اسلامی واحد آپشن ہے ہمیں آزمایا جائے ، سراج الحق نے کیا انوکھا دعویٰ

0
35

جماعت اسلامی واحد آپشن ہے، ہمیں آزمایا جائے ، سراج الحق نے کیا انوکھا دعویٰ

باغی ٹی وی : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بے سری لوریاں سنا کر اپنا وقت پورا کر رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو جھنجھوڑ دیا ہے .

اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، بڑھتی مہنگائی پر جماعت اسلامی 12 مارچ کو فیصل آباد، 21 مارچ کو ملتان میں جلسہ عام کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر وافر چینی ہونے کے باوجود 100 روپے کلو سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فروری میں اس لیے کم یوٹرن اور جھوٹ بولے کہ مہینے کے دن کم تھے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔ ہم فرد کی نہیں اللہ اور رسول ﷺ کے نظام کی حکمرانی چاہتے ہیں۔۔ قوم نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو کبھی مایوس نہیں کریں گے. ہم ملک کو حقیقی معنوں اسلامی خوشحال بنا سکتے ہیں

Leave a reply