کرونا وائرس، ایک گھنٹے میں چار افراد کی موت، ہسپتالوں میں جنگی کیفیت

0
38

کرونا وائرس، ایک گھنٹے میں چار افراد کی موت، ہسپتالوں میں جنگی کیفیت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے، کرونا وائرس سے کئی ممالک میں اتنے مریض سامنے آ چکے ہیں کہ ہسپتال جائیں تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ یہاں جنگی کیفیت ہے

امریکا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہیں، امریکہ کے ایک ہسپتال کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے کہ وہاں صرف 40 منٹ میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی اور ان تمام مریضوں کی ہلاکت حرکت قبل بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، ان میں کرونا کی تشخیص بھی ہو چکی تھی، اس ہسپتال میں پر گھنٹے میں کم از کم 5 بار بیل بجائی جا رہی تھی جس کا مطلب یہ کہ مریض کی حالت خراب ہے اور کسی وقت بھی اس کی موت ہو سکتی ہے، گھنٹی بجنے پر ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور وہ مریضوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں.

امریکا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ہین اور امریکی تمام ہسپتالوں کا یہی حال ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دیکھنے میں آتا ہے ، امریکہ میں کرونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،سب سے زیادہ ہلاکتیں نیو یارک میں ہوئی ہیں، خبر رساں ادارے سی این این کے نمائندہ نے بروکلین کے دی یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے اور اس ہسپتال میں آنے والے مریضوں میں سے 25 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں. ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس میں ہسپتال کا قصور نہیں یہ بیماری ہی ایسی ہے.

مریض اتنے ہیں کہ ہسپتال کے عملے، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف کو سانس لینے کی بھی فرصت نہیں، ایک لاش کو لپیٹا تو اگلے آدھے گھنٹے میں ایک اور مریض کی ہلاکت ہو جاتی ہے،درجنوں مریض ایک وقت میں ہسپتال آ رہے ہوتے ہیں.

اس ہسپتال میں میں آنے والے صرف 90 فیصد مریض 45 سال سے اوپر کے ہیں۔ 60 فیصد کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔ کئی مریض 20 سے 30 سال کے بھی ہیں۔ مریضوں میں ایک 3 سال کا بچہ بھی تھا۔ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسی حالت پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے اور ان سے مقابلہ کرنے کے لیے وہ تیار نہیں تھے. امریکی شہر نیویارک میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے 594 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 4,159 ہو گئی ہے، نیویارک میں کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 3 تک پہنچ گئی ہے،امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 335 ہوچکی ہے

Leave a reply