کرونا وائرس ،چین کے بعد اٹلی، ایران میں سب سے زیادہ ہوئی ہلاکتیں
کرونا وائرس ،چین کے بعد اٹلی، ایران میں سب سے زیادہ ہوئی ہلاکتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں،۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,169 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,796 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔
وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔
چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔
پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئی ہیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2277 ہے۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔