کرونا وائرس، دارالعلوم دیو بند نے کی حکومت کو بڑی پیشکش

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، کرونا سے 30 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،ایسے حالات میں دارالعلوم دیو بند نے بڑا اعلان کیا ہے

بھارت میں مسلمانوں کے سب سے بڑے مدرسہ دارالعلوم دیو بند نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ ان کی عمارت آئسولیشن سنٹر کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، اس ضمن میں دارالعلوم دیو بند کے مفتی ابولقاسم نعمانی نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر حکومت چاہے تو کرونا کے مریضوں کے ہماری عمارت میں آئسولیشن سنٹر بنا سکتی ہے

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ دارالعلوم کی جی ٹی روڈ پر واقع بلڈنگ دار القران کو آئسولیشن وارڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی سطح پر حد درجہ تشویش ناک صورتحال پیداکردی ہے۔ اس آفاقی آفت اور بحران کی زد میں اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اور سد باب کے لئے محض حکومتی اقدامات پر اکتفا نہیں کیا جا سکتا اس کے لئے ہر ذمہ دار شہری کو اپنے اختیارات اور وسائل کے اعتبار سے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ دارالعلوم دیوبند اگر چہ ایک خالص تعلیمی ادارہ ہے تاہم کسی بھی ضرورت کے وقت اور آزمائش کی گھڑی میں اس کی جانب سے حتی المقدور تعاون پیش کیا جاتارہاہے۔ اس وقت بھی اس شدید بحران کی صورت میں دارالعلوم دیوبند حاضر ہے۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دارالعلوم انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر حالات بہتر نہیں ہوتے اور اگر کوئی زیادہ ہنگامی صورت حال سامنے آتی ہے تو ادارے کی ایک بڑی بلڈنگ آئی سو لیشن وارڈ کے لئے مختص کی جائے گی، چنانچہ جی ٹی روڑ کے نزدیک ’’دارالقرآن ‘‘ کی عمارت کا تعین اس کے لئے کردیاگیاہے،دمحکمہ صحت اس عمارت کو کسی بھی وقت آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کرسکتاہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاون کا آج ساتواں روز ہے ، لیکن مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ وزارت صحت کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک متاثرین کی تعداد بارہ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تیس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں

Leave a reply