کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 218، مریض 10 لاکھ سے زائد

0
35

کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 218، مریض 10 لاکھ سے زائد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار 218 ہو گئی ہے

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضؤں کی تعداد بھی 10 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ چکی ہے، کرونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 13 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

کرونا وائرس سے امریکا میں 6088 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار مریض ہیں، اٹلی میں ہلاکتیں 13,915 ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی۔ اسپین میں کرونا وائرس سے 10,348 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ چکی ہے

کرونا وائرس سے فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1355 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تعداد 5 ہزار 387 ہو گئی۔ سعودی عرب میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 5 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی، ایران میں کرونا وائرس سے 3160 ہلاکتین ہو چکی ہیں مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے، برطانیہ میں بھی ہلاکتیں بڑھ کر 2,921 ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 33,718 ہے۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس سے جرمنی میں ہلاکتیں 1,107، نیدرلینڈز میں 1,339، بیلجیئم میں 1,011، سوئٹزرلینڈ میں 536، ترکی میں 356 ہو گئی ہیں۔ چین جہاں سے کرونا وائرس پھیلا تھا وہاں ہلاکتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,322 ہے۔

کرونا وائرس سے متحدہ عرب امارات8،مراکو44،لتھونیا9،آرمینیا5اور بحرین میں 4افراد ،اسرائیل36،سویڈن308،آسٹریلیا25،ناروے50اور آئر لینڈ میں98افراد ،آسٹریا158،جنوبی کوریا169،کینیڈا173،پرتگال209 اوربرازیل میں324 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Leave a reply