کرونا وائرس، غلط خبر شائع کرنے پر صحافی کو جیل بھجوا دیا گیا

0
46

کرونا وائرس، غلط خبر شائع کرنے پر صحافی کو جیل بھجوا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالہ سے جھوٹی خبر شائع کرنے پر صحافی کو جیل بھجوا دیا گیا

واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا، جہاں کرونا وائرس کے حوالہ سے غلط خبر شائع کرنے پر پولیس نے صحافی کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا، گرفتار ہونے والے صحافی پون چوھدری ایک ویب پورٹل میں کام کرتے تھے، وہ بھارت کے ہندی روزنامہ میں بھی بطور رپورٹر کام کر چکے ہیں.

30 سالہ صحافی پون چودھری کا تعلق بہار کے ضلع مونگیر کے علاقے کیشو پور سے ہے۔ انہوں نے جمال پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی موت کی جھوٹی خبر شائع کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا اور بعد ازاں مونگیر جیل بھیج دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی نے اپنے ویب پورٹل پر بھاگلپور ضلع کے ایک مریض کی موت کی خبر شائع کی تھی پولیس نے جب اس کی تحقیقات کیں تو وہ خبر غلط تھی جس کی وجہ سے صحافی کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اسے ضروری کاروائی کے بعد جیل بھجوا دیا.

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا سے ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارت میں اکیس روزہ لاک ڈاؤن ہے، بھارت کی تمام ریاستوں میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے دس دن بھارت کے لئے انتہائی خطرنا ک ہیں،دس دنوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے.

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ کرفیو نافذ ہے،شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،ٹرانسپورٹ، ریل ، فضائی سروس بھی معطل ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور، کسان متاثر ہوئے ہیں،

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے .

Leave a reply