کرونا وائرس، انتہائی اہم امریکی شخصیت کا دورہ بھارت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکی سیکرٹری دفاع نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا
امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے بھارت کا دورہ کرنا تھا تا ہم کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی سیکرٹری دفاع کا دورہ بھارت منسوخ کر دیا گیا، اب نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
امریکی سیکرٹری دفاع نے 16 مارچ سے 20 مارچ تک بھارت سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کا دورہ کرنا تھا،اس دورے میں پاکستان آمد بھی متوقع تھی، انہوں نے کابل بھی جانا تھا،تا ہم پینٹاگون کی ترجمان الیسا فرح کا کہنا ہے کہ کئی انتباہ ملنے کے بعد سیکریٹری دفاع نے اپنا سفر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دورہ بعد میں کیا جائے گا.
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے 73 کیسز سامنے آ چکے ہیں.بھارت میں کرونا وائرس سے پہلے مریض کی موت ہو گئی ہے
بھارت میں کرونا وائرس کے مریض کی موت کرناٹک کے علاقے گلبرگی میں ہوئی،بھارتی وزارت صحت کے مطابق 72 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا،متاثرہ شخص 29 فروری کو سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچا تھا، بھارتی وزارت صحت نے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر دی
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آگیا، بڑی پابندی لگا دی
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے








