کرونا وائرس، کس ملک نے کئے 237 ہلاکتوں کے بعد 70 ہزار قیدی رہا؟
کرونا وائرس، کس ملک نے کئے 237 ہلاکتوں کے بعد 70 ہزار قیدی رہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایران میں تیزی سے پھیلنے لگا، ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 237 ہو گئی
ایران میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7640 ہو چکی ہے، ایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پیش نظر 70 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا۔ایرانی وزیر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اب تک قریباً 70 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ رہائی پانے والے افراد کو واپس جیل میں کب ڈالا جائے گا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا کے باعث انتقال کر چکی ہیں جب کہ اس سے قبل ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد علی رمضانی دستک بھی کرونا سے انتقال کر گئے تھے۔
ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کےایسے کیسز پر تشویش ہے، جن کا چین سے براہِ راست یا دیگر تصدیق شدہ کیسز سے کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔
ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد قابو پانے کے امکانات کم ہوگئے، ایران میں ہونے والی اموات اور انفیکشن کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس ایک سو نو ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی،
اٹلی میں مہلک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی، سعودی عرب میں کرونا وائرس کے چار نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی، سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قطیف میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاض میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیئے گئے۔
کرونا وائرس سے چین میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 119 ہے۔ اٹلی میں ایک روز میں 133 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی۔ اٹلی کے آرمی چیف بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اپریل کے آغاز تک کم سے کم 16 ملین افراد لمبرڈی اور 14 صوبوں میں لاک ڈاون کیے گئے ہیں.۔نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ملک کی کوششوں کے تحت اٹلی جم ، تالاب ، میوزیم اور سکی ریزورٹس کو بند کردے گا۔نئے اقدامات کے تحت شادیوں اور جنازوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔