کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر پاکستان نے ایران زائرین کے لیے جاری کیا اہم حکم

0
27

کرونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر پاکستان نے ایران زائرین کے لیے جاری کیا اہم حکم

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے خطرات نے پاکستان حکومت کو بھی الرٹ کردیا. پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔

بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

کرونا وائرس سے ہلاکت اٹلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

واضح رہے کہ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد چند روز قبل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں وائرس کا پھیلاو روکنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ صوبے میں کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔اس سے پہلے اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کے باعث 3 فٹ بال میچ منسوخ کردئیے گئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں

Leave a reply