کرونا وائرس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے
کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،
کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ روز مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاؤالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2، 2 کیس ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیس ہیں۔
کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا
خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.
اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے.