کرونا وائرس، پشاور کا کونسا علاقہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا؟

کرونا وائرس، پشاور کا کونسا علاقہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کرونا وائرس کا مریض سامنے آنے پر گلیاں اور مارکیٹ سیل کر دی گئیں

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک پروفیسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور انکے گھر کے قریبی گلیاں اور 2 مارکیٹ سیل کر دی ہے، ان گلیوں میں اب کسی کو جانے کی اجازت نہیں نہ ہی مارکیٹ کھولنے کی اجازت ہے، اباسین اور یوسفزئی مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے

پشاور کی مقامی انتظامیہ نے شپریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت سے کرونا کے بچاؤ کے لئے تعاون کرین اور جو اقدامات اپنائے جائے رہے ہیں ان کو فالو کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے.

خیبر پختونخوا میں اب تک 130 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 59 کلیئر قراردے دیئے گئے،صوبے میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 23 ہے، 48 کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے.

قبل ازیں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد مردان کے علاقے یونین کونسل منگا کا لاک ڈاوَن کر دیا گیا تھا،

ضلعی انتظامیہ مردان نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دے کرکردیا،ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،متاثرہ علاقے میں اسکریننگ کے لیےانتظامات کئے جا رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ مردان نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دے کربند کردیا

سندھ میں اب تک کرونا کے 267، بلوچستان میں92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 96 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 30 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

Comments are closed.