کرونا وائرس،پی آئی اے کی 3 پروازیں فضا میں، کس ملک نے لینڈنگ سے کیا انکار؟

0
39

کرونا وائرس،پی آئی اے کی 3 پروازیں فضا میں، کس ملک نے لینڈنگ سے کیا انکار؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی پابندیاں ممالک نے عائد کر رکھی ہیں، دبئی نے بھی فضائی پابندی عائد کر رکھی ہے، پاکستان سے دبئی جانے والی 3 پروازوں کو دبئی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ کی اچانک بندش کے باعث پی آئی اے کی تین پروازیں دبئی کی فضا میں ہیں اور ایئر پورٹ کے قریب ہیں تاہم لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ،

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی 3 پروازوں کے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی جارہی ہے تاہم اگر اجازت نہیں دی جاتی تو پروازوں کو واپس بلا لیا جائے گا ۔دبئی کی جانب سے فضائی بندش کے بعد پی آئی اے نے دبئی کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔دبئی ایئر پورٹ انتظامیہ کاکہناتھا کہ خالی جہاز لا کر مسافر لے جا سکتے ہیں. تا ہم مسافروں کو دبئی لانے کی اجازت نہیں.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

Leave a reply