کرونا وائرس، وزیراعظم کی زیر صدارت آج اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے
اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کورونا وائرس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی،بلاول بھٹو نے سیاسی دانش مندی کا ثبوت دیا ہے،یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے،اپوزیشن کے پاس تنقید کے لیےکافی وقت ہوگا، ایک ماہ گزارہ کرلیں،اپوزیشن سے تجاویز کے لیے رابطہ کروں گا، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا،
ملک بھر میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں کرونا کے نئے مریض سامنے آ گئے ،وزیراعظم عمران خان نے کل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیسزز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی،متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کراچی میں کورونا وائرس کے مزید28کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد245 ہو گئی، بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5کیسز سامنے آگئے,
پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 مریض ہیں جن میں سے 60زائرین ہیں،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے 2مریض سامنے آئے،کورونا وائرس کے نتائج سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں گے،