مزید دیکھیں

مقبول

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

آئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات ، پاکستان کی طرف سے تجاویز پیش

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کابل ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ...

کرونا وائرس، سندھ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر ،بارڈر کی نگرانی کا فیصلہ

کرونا وائرس، سندھ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر ،بارڈر کی نگرانی کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر بین الصوبائی بارڈرز کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ میں داخل ہونے والے مسافروں سے معلومات لی جائیں گی، یہ فیصلہ صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لیے اسٹاف مقرر کرنے سے متعلق حکام کو احکامات جاری کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ 60 نرسز تین شفٹوں میں کام کریں گی، ایئرپورٹ سے کسی بھی مشتبہ مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

قبل ازیں کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے دو مسافروں کو کرونا وائرس کے حوالہ سے مشتبہ قرار دے کر آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، حمزہ علی پرواز ای کے 600 پر دبئی سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ ساجد حسین پرواز او وی 291 پر مسقط سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، دوران اسکریننگ مسافروں میں فلو، بخار اور کھانسی کی شکایات پائی گئیں.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan