کرونا وائرس، سندھ میں ہوئی مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

0
46

کرونا وائرس، سندھ میں ہوئی مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے

سندھ میں کرونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے، سندھ میں مزید 201 افراد کرونا سے متاثر، کل تعداد 3168ہوگئی ہے.

قبل ازیں حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلا ضرورت ڈبل سواری کرنے والے کو تنبیہ کر کے پیدل روانہ کیا جائے، چالان نہ کیا جائے۔ مریض یا بیمار فرد کو کاغذات چیک کر کے ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، خواتین کو ٹھوس وجہ بتانے پر ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 212 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 51، خیبر پختونخوا میں 80، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 6 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

Leave a reply