باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنو ں سے کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتا لوں پر کورونامریضوں کا دباوَ کم ہوگیا ہے کورونا کیسز میں کمی خوش آئند بات ہے مویشی منڈیوں سے متعلق ایس او پیز بنادی گئی ہیں،اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی کوروناکیسز میں کمی کے لیے بہترین رہی

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ٹارگٹڈ اسمارٹ لاک ڈاوَن کر یں گے،تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کسی نہ کسی روز کرنا ضروری ہے،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں آج60 فیصد بیڈزخالی ہیں یہی وجہ ہےکیسزمیں کمی آرہی ہے،ٹیسٹنگ میں کمی کسی سازش کےتحت نہیں کی جارہی ہے،پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگیاجہاں اب کیسزمیں کمی آرہی ہے،

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

ڈاکٹریاسمین راشد نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوروناوائرس سے بچاوکیلئے حفاظتی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کاازسرنوجائزہ لیاجارہاہے۔

Shares: