باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ بارے قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ جنوری سے جولائی تک ضلعی عدالتوں نے کتنے مقدمات نمٹائے، چیف جسٹس کے حکم پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا،مراسلے کے ساتھ بھجوائے جانیوالے اعدادوشمار کیلئے پروفارما بھی لف ہے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا کے دوران قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے بچائو کے اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی ہے، ججز، عدالتی عملے، وکلاء اور سائلین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کی رپورٹ بھجوائی جائے، جنوری سے جولائی تک کتنے مقدمات ضلعی عدالتوں میں دائر ہوئے رپورٹ بھجوائی جائے،

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران کتنے مقدمات نمٹائے گئے اور کتنے زیر التواء ہیں تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کو مکمل رپورٹ بھجوائی جائے گی،

Shares: