روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
126

ملک میں مہنگے ڈالر نے روئی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی قیمت اور ڈالر کی مہنگائی کی وجہ سے روئی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ملک میں ایک من روئی کی قیمت 500 روپے اضافے سے 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روپے کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں روئی کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی قیمتوں پر مرتب ہورہا ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا خیال ہے کہ رواں سال کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھنے اور بلند قیمتوں کے سبب آئندہ سال کپاس کی اضافی کاشت متوقع ہے، جس سے اربوں ڈالر کی روئی اور خوردنی تیل کی درآمد میں کمی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کا 3 سالہ ریکارڈ کے اعدادو شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ تین سال میں مہنگائی نے 70 سال کے ریکارڈ توڑ دیے، کھانے پینے کی اشیاء اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوگیا، جب کہ گھی، تیل، چینی، آٹا اورمرغی کے گوشت کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب چند روز قبل زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔

Leave a reply