مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی...

شدید ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، فصلیں تباہ، کسان پریشان

لاہور(باغی ٹی وی )بھکر کے علاقے جنڈانوالہ میں رات...

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نےایس ایس پی ایسٹ کو مغویہ بشری بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

پٹیشن بشری بی بی کے بھائی بلاول نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی ہے۔پٹیشن میں گورنمنٹ آ ف سندھ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاون، ایس آئی او مبینہ ٹاون، انویسٹیگیشن آ فیسر سدروخان تھانہ مبینہ ٹاون ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے کلائنٹ کی بہن بشری بی ںی جو کہ شادی شدہ ہے مورخہ 29/6/2021 کو گھر سے باہر گی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ شام کو میرے کلائنٹ کے موبائل نمبر پر خالد نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ بشری بی بی میرے پاس ہے۔مورخہ 24.7.2022 کو میرے کلائنٹ نے تھانہ مبینہ ٹاون میں ایف آئی آر نمبر 672/2021 زیر دفعہ 496 تھانہ مبینہ ٹاون میں بر خلاف خالد درج کرائی۔ملزم خالد نے عدالت سے ضمانت حاصل کروالی پولیس نے مقدمہ اے کلاس کردیا۔

لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ تفشیشی افسر نے ابھی تک نہ تو مغویہ کو برآمد کیا ہے اور نہ ہی ملزم خالد نے مغویہ کو عدالت میں پیش کیا ہے۔پٹیشنر جب انویسٹیگیشن آ فسر سدروخان کو مغویہ برآمد کرنے کا کہتا ہے تو وہ ماں اور بہن کی گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔تفشیشی aفسر مغویہ کو برآمد کرنے کے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگتا ہے کہتا ہے دو لاکھ ملزم خالد کو دونگا اور ڈیڈھ لاکھ روپے خود رکھوں گا۔ مغویہ کو اغوا ہوے ایک سال گزر گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس مغویہ کو برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عدالت نے جب تفشیشی افسر سے سوالات کیے تو وہ مطمین نہ کرسکا۔ عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو انویسٹیگیشن ٹرانسفر کرکے مغویہ کو برآمد کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے حکم دیا پٹیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین احمد پہنور نے کی۔

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan