سندھ ہائیکورٹ: ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی
عدالت نے ٹویٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے متعلقہ حکام سے انتخابات والے دن انٹرنیٹ سروس بندش سے متعلق وضاحت طلب کرلی، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ انٹر نیٹ بند کردیتے ہیں ، آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا ،آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن کمپین چلانے نہیں دی،وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ وزات داخلہ سے ہدایات آتی ہیں جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ جمہوری عمل کو چلانے کے لئے کس چیز کے سیکورٹی خدشات ہیں ؟ وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمیں جو ہدایات ملی تھیں اس پر عمل درآمد کیا گیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے منسٹری آف انٹیریئر سے ملنے والی ہدایات کا لیٹر فائل کیا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ لیگل معاملات تھے جس کی وجہ سے اقدام اٹھانا پڑا،
عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا الیکشن کروایا گیا آپ لوگوں نے پوری دنیا میں واہ واہ ہورہی ہے، معاملات اس سے پہلے کہ ہاتھ سے نکل جائیں کوشش کریں معاملات ٹھیک کرنے کی ، آپ لوگ اپنا کام بہتر طریقے سے کریں ہم اپنا کام کریں گے، انتخابات والے روز انٹر نیٹ سروس کس کی ہدایت پر بند کی گئی؟ وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ انٹیریئر منسٹری نے انفارمیشن منسٹری کو ہدایت دی پھر ہمیں ہدایت ملنے پر انٹرنیٹ سروس انتخابات والے دن بند کی گئی تھی، عدالت نے کہا کہ تحریری جواب میں کیا لکھا ہے اس میں 9 مئی کا ذکر بھی کیا گیا ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ 9 مئی کو بند ہونے والی انٹر نیٹ سروس 16 مئی تک بحال ہوگئی تھی، عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے








