نومئی مقدمات،عدالت میرا اور پراسکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے، شاہ محمود قریشی

0
120
qureshi

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات کا جیل ٹرائل،شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
شاہ محمود قریشی دوران سماعت روسٹرم پر آگئے ،نو مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید پر حلف لینے کی استدعا کردی ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت میرا اور پراسکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لیں،ثبوت گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید پر حلف پر ہوگی،

ہم درخواست ضمانت واپس لے لئے ہیں، یاسمین راشد کا فیصلہ کر دیں، پی ٹی آئی رہنما
شاہ محمود قریشی ،عمر چیمہ ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر نے ڈاکٹر یاسمین کی ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کی استدعا کردی ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں ہم اپنی ضمانتیں واپس لے لیتے ہیں ،آپ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر فیصلہ کردیں، جج اے ٹی سی خالد ارشد نے کہا کہ میں نے ریکارڈ منگوایا ہے میں آج فیصلہ کردوں گا ،میں نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعدد شوکاز تفتیشی افسران کو دیئے ہیں،میں حیران ہوں ریکارڈ کیوں نہیں آتا میں تو ایک دو پیشیوں پر فیصلہ کردیتا ہوں،

پندرہ میں سے چھ لوگوں نے پریس کانفرنس کی پولیس نے آج تک ان چھ لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی،عمر سرفراز چیمہ
ڈاکٹر یاسمین راشد نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، میری نہیں سب دوستوں کی ضمانتیں ہونی چاہیے،عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گواہ کے مطابق نو مئی سے قبل پندرہ لوگوں کی میٹنگ ہوئی،ان پندرہ میں سے چھ لوگوں نے پریس کانفرنس کی پولیس نے آج تک ان چھ لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے انہیں بے گناہ نہیں کیا وہ چھ لوگ اشتہاری ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پراسکیوٹر صاحب تصحیح کرلیں وہ اشتہاری نہیں سرکاری ہیں، آپ مجھے دو دن دیں میں ان چھ لوگوں کو پکڑ کر آپکے سامنے پیش کردوں گا،اے ٹی سی عدالت کے جج خالد ارشد نے کاروائی دو ستمبر تک ملتوی کردی

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے، کسی کو بُرا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے،ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،

کل بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر غیر ذمہ دارانہ تھی،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کل بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر غیر ذمہ دارانہ تھی، وہاں مسجد نبوی کا امام آئے ہوئے تھے مگر بلاول بھٹو نے اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ،بلاول بھٹوزرداری نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا ان کا مرتبہ اس کو اجازت نہیں دیتا ، جماعت اسلامی کا حکومت سے معاہدہ ہوا ہے دعا ہے پورا ہو ، ایک طرف حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی تو دوسری طرف 2.56 روپے فی یونٹ اضافہ کررہی تھی ،بلوچستان کے غیور لوگوں کو میرا پیغام ہے بلوچستان کی قیادت پڑھے لکھے اور نوجوان ہاتھوں میں دیں، بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ مذاکرات مثبت سمجھتا ہوں،

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نےاشد ندیم کی کامیابی پر ردعمل میں کہا کہ ویلڈن ارشد ندیم ۔ آپ نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گولڈ میڈل جیتا، یہ جیت ہوا کا تازہ جھونکا ہے ہر پاکستانی کو آپ پر فخر ہے، مسلسل آپ گولڈ میڈلز جیتتے رہو، اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو دنیا بھر کی خوشیوں سے نوازے ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعا کی

نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.