عدالت کو بتایا جائے کہ ملزم کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے؟ سپریم کورٹ کا نیب سے سوال

0
53
supreme court

سپریم کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ملزم کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے نیب ملزموں کی طویل حراست کانوٹس لے لیا،عدالت نے نوٹس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم پر کرپشن کا الزام ہے تو جائیداد اور پاسپورٹ ضبط کیا جا سکتا ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ ملزم کو جیل میں رکھنا کیوں ضروری ہے؟مقدمے سے پہلے 80 مقدمات ہیں تو ملزم کو اس دوران کیوں بند رکھا جائے؟کل بھی چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نیب مقدمات میں غیر ضروری التوا نہ کیا جائے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس کا گزشتہ روز کا حکم پڑھ کر عدالت میں سنایا.عدالت نے کہا کہ نیب مقدمات میں ملزموں کو طویل عرصہ حراست میں رکھنا ناانصافی ہوگی ،ملزموں سے معاشرے یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ ہوتو ہی گرفتاررکھا جاسکتا ہے ،ع پرتشدد فوجداری اور وائٹ کالر کرائم کے ملزموں میں فرق کرنا ہوگا،نیب ملزموں کے کنڈکٹ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ،

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر،شبلی فراز نے مزار قائد پر کھڑے ہو کر کیا کہا؟

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ہم کسی ادارے کے بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کریں گے،سپریم کورٹ

عدالت نے احتساب عدالت لاہور سے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات طلب کرلیں ،عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے استغاثہ کے تمام 38 گواہوں کے بیانات کب تک ریکارڈ ہونگے ،بتایا جائے عام طور پر نیب مقدمات میں تاخیر کیوں ہوتی ہے ،سپریم کورٹ نے احتساب عدالت نے نومبر کے تیسرے ہفتے تک رپورٹ مانگ لی ۔

حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو نہ جانے کیا ہوتا،مولانا فضل الرحمان

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ملزموں کو گرفتار کرنے کے اور طریقے بھی استعمال ہو سکتے ہیں ،ملزموں کے پاسپورٹ، بینک اکاﺅنٹس اور جائیداد کو کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔عدالت نے کیس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وائس چیئرمین عابد ساقی کو عدالت کی معاونت کی ہدایت کر دی

Leave a reply