سی ٹی ڈی نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا، کارکردگی رپورٹ جاری

0
46
سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی پروگریس آف اپ گریڈیشن کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی سندھ نے ذیر صدارت اجلاس کو ہدایات دیں کہ سی ٹی ڈی کیلیے درکارجدیدآلات،سازوسامان،کمپیوٹر سافٹ ویئراور وہیکلز وغیرہ کی خریداری کے عمل کو قواعد و ضوابط کی روشنی میں جلد سے جلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ دہشت گردی و دیگر سنگین جرائم کے خلاف تمام ترایکشن و کاروائیوں کو یقینی کامیابیوں سے ہمکنار کیا جا سکے۔

اجلاس کو ہدایات دیں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر و گروہوں کو جدید تینیکس اور آلات کے استعمال سے ناصرف قانون کی گرفت میں لایا جائے بلکہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انکے نیٹ ورک کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ سندھ پولیس کی جانب سے حیدرآباد، میرپورخاص،سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد پولیس رینج کی سطح پر سی ٹی ڈی کمپلیکس کے قیام کی سفارشات حکومت سندھ کے باقاعدہ منظوری کے بعد آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو کمپلیکس کے قیام کے حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے۔

اجلاس میں سی ٹی ڈی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک پر ہائی پروفائل کیسز بشمول صدر کلینک پر دہشت گردانہ حملہ،دوران ڈکیتی دوہرے قتل اور کانسٹیبل کی شہادت اور بلڈر کاشف کے قتل کے کیس کو انتہائی مہارت اور جدید تیکنیکس کی بدولت مقرر کردہ وقت میں منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ تیسر ٹاؤن کے علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے چار جوان زخمی ہوئے جبکہ اس کاروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ایس ایس پیز آپریشن و انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی اور سی ٹی ڈی کے انچارجز نے بھی شرکت کی۔

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

Leave a reply