ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

قومی اسمبلی میں سابق سینیٹر نجمہ حمید اور دیگر شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی،اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں 47رجسٹرڈ ہاوسنگ اسکیمیں ہیں،اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ ا سکیموں کی تعداد 109 ہے ،اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاوسنگ ا سکیمیں ہیں، زون ٹو میں5 اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں ہیں،اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاوسنگ ا سکیموں کی تعداد 23 ہے،غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں،

قومی اسمبلی کا اجلاس، وقفہ سوالات ،3 سال میں سائبر کرائم کے حوالےسے درج شکایات اور سزاوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی ،وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان میں 194 ملین سیلولر صارفین ہیں ،124 ملین براڈ بینڈ صارفین اور 121 ملین تھری جی اور فور جی صارفین ہیں،انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے ،2019میں سائبر کرائم کے حوالے سے 30 ہزار 209 شکایات موصول ہوئی،2020میں ایک لاکھ 18 ہزار 11 شکایات موصول ہوئیں2021میں ایک لاکھ 2 ہزار 772 شکایات موصول ہوئیں 2022 میں سائبر کرائم کی ایک لاکھ 7 ہزار 493 شکایات موصول ہوئیں،سائبر کرائم میں گزشتہ 3 سالوں میں 124 افراد کو سزا سنائی گئی گزشتہ3 سالوں میں سائبر کرائم پر 3060 ایف آئی آر درج کی گئیں

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

Shares: