نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

dania shah

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کیس کی کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی

نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،مقدمے کی مدعیہ عامر لیاقت کی بیٹی عدالت میں پیش ہو گئیں، تمام فریقین کے دلائل مکمل پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کو 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا

معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

Comments are closed.