درختوں کی غیرقانونی کٹائی،مریم اورنگزیب برہم،11 افسران کا تبادلہ

پارک ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک قیمتی ذخیرے کا درجہ رکھتا ہے
0
170
maryam

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لال سہانرا نیشنل پارک بہاولپور میں درختوں کی غیرقانونی کٹائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرسمیت 11 افسران کا تبادلہ کر دیا ہے-

اس حوالے سے سیکریٹری فارسٹ اورمحکمہ انسداد رشوت ستانی کی ٹیم تحقیقات کے لئے بہاولپور پہنچ گئی ہے – یہ کارروائی 6 درجن سے زائد قیمتی اور نایاب درختوں کی کٹائی کی شکایت اور شواہد ملنے پر عمل میں لائی گئی ہے-تحقیقاتی ٹیم درختوں کی اقسام، تعداد، ملوث افراد اور دیگر عوامل کی مکمل تحقیقات کرے گی-اس حوالے سے ایک بیان میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، فروخت اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے افسران واہلکاران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی-حکومت پنجاب کے جاری احکامات کے مطابق گریڈ20 کے چیف کنزرویٹرخالد محمودکی خدمات ان کے محکمہ کے سپرد کر دی گئی ہیں -اسی طرح گریڈ19 کے کنزرویٹرز منظور احمد، گریڈ 18 کے ڈویژنل فارسٹ افسر ندیم اشرف کوبھی ان کے محکمے میں واپس بھیج دیا گیا ہے- لاہور تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں گریڈ16کے آر ایف او حماد رضا، ممتاز حسین، گریڈ 11 کے محمد سعید، گریڈ 9 کے محمد شفیق، سہیل انور، نوید اختر، سجاد احمد اور عارف نیازی شامل ہیں –

واضح رہے کہ بہاولپور سے 35 کلومیٹر مشرق میں واقع لال سہانرا نیشنل پارک ایک لاکھ 27 ہزار 480 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے – بہاولپور کے لال سہانرا نیشنل پارک کو یونیسکو نے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے پارک کا درجہ دیا ہوا ہے -یہ پارک ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایک قیمتی ذخیرے کا درجہ رکھتا ہے جوعالمی طور پر تحفظ کی فہرست میں شامل ہیں -لال سہانرا پارک دنیا میں اپنی ساخت اور جغرافیے کی وجہ سے منفرد ذخیرہ ہے- پارک میں صحرا، جنگل، تالاب، نہریں اور مرطوب دلدلی علاقے شامل ہیں جو ایکوسسٹم برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں – اس علاقے میں قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے آثار اور نایاب جنگلی حیات بھی پائی جاتی ہیں –

درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر قابل قبول نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور کی تعمیر وترقی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن

” نواز شریف کسان کارڈ“،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

Leave a reply