دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی،میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی،ہمارے پاس کوئی تھریت نہیں تھا نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے،ہماری پولیس، افواج سمیت کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں، پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے،پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے،ہمارے اداروں نے بہت کوشش کی وہ مان جائیں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ کس کی سازش ہے میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا،دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے، افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی،نہیں چاہتے کہ افغانستان میں کوئی بھوکا مرے،ہمارے کسی ادارے کے پاس کوئی تھریٹ نہیں تھا ،افغانستان کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،انگلینڈ کی ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گامعلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی 24 سے 48 گھنٹے میں اپنا فیصلہ کر لے گی، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھی زبردست انتظامات ہوں گے ،
پاکستان میں 18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا،وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ ہم منصب کو یقین دلایا کہ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ،نیوزی لینڈ ماہرین نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نےا حتیاط کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کب ہو گی؟ شہباز گل نے کھری کھری سنا دیں