داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
42

داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو داؤد ابراہیم تو نہ ملا البتہ بھارت سرکار نے داؤد ابراہیم کی جائیداد نیلام کر دی ہے

دہلی کے دو وکلا نے داؤد ابراہیم کی 6 پراپرٹیز حاصل کی ہیں۔ داؤد ابراہیم کی املاک کی نیلامی کے ذریعے حکومت کو 22 لاکھ 79 ہزار 600 کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ وکیل اجے سریواستو کو داؤد ابراہیم کی دو پراپرٹیز اور وکیل بھوپیندر بھاردواج نے داؤد ابراہیم کی چار پراپرٹیز نیلامی میں خرید لی ہیں۔

بھارت کے علاقے ممبئی میں 1993 ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مبینہ ملزم اور بین الاقوامی طور پر بھارت کی جانب سے مفرور قرار دیئے گئے داؤد ابراہیم کی املاک حکومت کی طرف سے ضبط کر لی گئی تھیں، لیکن انہیں نیلام کرنے میں حکومت کو 25 سال سے زیادہ کا وقت لگ گیا۔ داؤد ابراہیم کی ممبئی کی ضبط کی گئی پراپرٹیز کو فروخت کرنے کے بعد سافیما یعنی اسمگلر فارین ایکسچنج مینوپلیٹڈ ایکٹ نے داؤد ابراہیم کے گاؤں میں موجود املاک کو نیلام کیا ہے۔

2018 میں سافیما داؤد ابراہیم کے علاقے گڑھ ناگپاڑہ میں واقع رونق افروز ہوٹل، ڈامبر والا بلڈنگ اور شبنم گیسٹ ہاؤس کو فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ اس کے بعد داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا فلیٹ بھی نیلام کرنے میں کامیاب رہی۔ سافیما کے مطابق کرونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر اس بار نیلامی میں کچھ تبدیلی کی گئی تھی اور بولی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لگائی گئی۔

انڈر ورلڈ داؤد ابراہیم کی پراپرٹیز تو نیلام ہو گئی ہیں لیکن داؤد ابراہیم کے ہی قریبی اقبال مرچی کی ایک بھی پراپرٹی نیلام نہیں ہو سکی۔ اقبال مرچی کی ملکیت ممبئی کے جوہو علاقہ میں موجود ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بولی لگانے والوں کا خیال ہے کہ املاک کی قیمت بہت زیادہ لگائی گئی ہے اس لئے بولی لگانے والے پیچھے ہٹ گئے ہیں

داؤد ابراہیم کی ایک حویلی محض 11 لاکھ 2 ہزار میں نیلام ہوئی۔ داؤد ابراہیم کی پراپرٹی نمبر 4، 5، 7 اور 8 کو ایڈوکیٹ بھوپیندر کمار بھاردواج نے خریدا ہے جبکہ نمبر 6 اور 9 کو ایڈوکیٹ اجے کمار سریواستو نے خریدا ہے۔ داؤد ابراہیم کی پراپرٹی نمبر 10 کی نیلامی کو واپس لے لیا گیا ہے۔

داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

Leave a reply