دسمبرآیا پی پی کے لئے خوشیاں لایا، خورشید شاہ کو بھی ملی خوشخبری

0
26

دسمبرآیا پی پی کے لئے خوشیاں لایا، خورشید شاہ کو بھی ملی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کر لی گئی،احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ کو50لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت پر خورشید احمد شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں5 روز کی توسیع دی گئی تھی اور نیب کو دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے اور ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما کو ایمبولینس میں عدالت لایا گیا تھا۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کا پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں دوبارہ جج امیر علی مھیسر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنما کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا جہاں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

جج نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ خورشید شاہ کیخلاف اب تک ریفرنس پیش نہیں کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے چیئرمین نیب نے 10 دسمبر کو لیٹر لکھا ہے ،خورشید شاہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے،

خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ کو 87روز ہوگئے نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا،عدالت نے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ 17دسمبر کو ریفرنس پیش کیاجائے،بصورت دیگرقانون کےمطابق فیصلہ کیاجائے گا

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قبل ازیں چند روز قبل سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے خورشید شاہ کی اہلیہ،بیٹےاوردامادکی ضمانت میں توسیع کردی ،عدالت نے نیب حکام کوانکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری  تک مہلت دے دی ،صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگرملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

آمدن سے زائد کیس میں مبینہ فرنٹ مین ڈاکٹر آفتاب سومرو نے بھی ضمانتیں لے لیں ،اویس قادرشاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی ،چاروں افراد کی ضمانتیں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظورہوئیں.

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اورچیئرمین ایس ای سی پی کوخط لکھ دیا، نیب نے تینوں اداروں سے وائٹ کالرکرائم کے ماہرتفتیشی افسرمانگ لیے

Leave a reply