پاکستان 2020 کا بہترین سیاحتی مقام. پی ٹی آئی حکومت کی سیاحت پر خاص توجہ

0
52

پاکستان 2020 کا بہترین سیاحتی مقام. پی ٹی آئی حکومت کی سیاحت پر خاص توجہ

میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پُر امن حالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہے، ویزے سے متعلق مثبت اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنادیا ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

امریکی جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میگزین نے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان، آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔

غیر ملکی سیاح اور معروف ٹریویل وی لاگر ایوا زوبیک نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں پاکستان کو نمبر ایک پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک عمدہ مقام ہے۔
اس سے قبل امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان،آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔کونڈی ناسٹ لائف اسٹائلاورسیاحت کا مقبول ترین میگزین ہے اوراب تک اسے 25 نیشنل ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔

دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت کے پی کی طرف سے سیاحت کے فروغ کےلیے کوششیں اس وقت ثمرآورپودے کی شکل اختیارکرتی جارہی ہیں‌ ،چندروز قبل کےپی حکومت نے 20 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرکے ان کو عالمی معیارکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کےلیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کرکے دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروا دی ہے

Leave a reply