ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے جمع کردہ فنڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ڈیمز سے متعلق فنڈز تفصیلات وزارت آبی وسائل کی جانب سے پیش کی گئیں ،وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا کہ ڈیمز تعمیر کے لیے جمع رقم سے سرمایہ کاری ہوئی دیا مر بھاشا و مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 جولائی 2018 کو فنڈ قائم کیا گیا، ویب سائٹ معلومات کے مطابق فنڈ میں 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم جمع ہوئی ،واپڈا کی جانب سے آج تک فنڈ سے کوئی رقم حاصل نہیں کی گئی،ڈیم جمع فنڈز کی 18 جون 2020 سے 27 اگست تک 6 بار ٹریثری بلز میں سرمایہ کاری کی گئی،ٹریثری بلز پر 12 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی، ڈیم کے فنڈز اکاؤنٹ میں 7 لاکھ 99 ہزار 358 روپے کی رقم موجود ہے

دوسری جانب بیرون ملک جانے والے پارلیمانی وفود میں نمائندگی نہ دینے پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی نالاں ہیں حکومتی اتحادی رکن کا اسمبلی اجلاس میں کہنا تھا کہ کیا کسی خاص علاقے کے لوگ ہی بیرون ملک دوروں پر جاسکتے ہیں،سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود بیرون ملک جاتے ہیں مگر حکومت کو جی ڈی اے یاد ہی نہیں، قانون سازی میں حمایت کے لیے ہماری طرف دیکھا جاتاہے، حالیہ وفد جو گیا اس میں ہمارے ارکان نہیں تھے لگتا ہے اب خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل بنانا پڑیگا اور نام کیساتھ کچھ لکھنا پڑیگا،

شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانیوالے وفود میں ایم ایم اے کا کوئی رکن حصہ کبھی نہیں بنا،جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اگلی مرتبہ آپ کے وقفہ سوالات میں جواب دیئے جائیں گے،بغیر کسی تفریق کے آپ کے سوالات ایجنڈے میں شامل کرتے ہیں،اب جہاں پارلیمانی وفد جائیگا ارکان کے تحفظات کو مد نظر رکھیں گے،معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھاؤنگا،

علی محمد خان نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کیلئے سندھ حکومت تعاون کرے،بڑے عرصے سے کے سی آر بند تھی حکومت نے بحال کیا گندم کی 27.5 ملین میٹرک ٹن گندم کی وافر پیدوار ہوئی،کسانوں کو وزیر اعظم نے 50 ارب روپے کا پیکج دیا،کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں،

وزارت غذائی تحفظ نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 16ہزارٹن فضلہ سگریٹ کے فلٹرز کے باعث بنتا ہے، سگریٹ کے فلٹرز سگریٹ کا لازمی حصہ ہوتے ہیں،سگریٹ کے فلٹرز ختم نہیں کیے جاسکتے سائز کم کرنے پر کام ہورہا ہے،

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

Comments are closed.