امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان ،مودی سرکارکی پھرتیاں اورہندوستانی مظلوموں کا ٹرمپ کی آمد پرمظاہروں کا اعلان ،مودی ہوا پریشان

نئی دہلی :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ ہندوستان ،مودی سرکارکی پھرتیاں اورہندوستانی مظلوموں کا ٹرمپ کی آمد پرمظاہروں کا اعلان ،مودی ہوا پریشان ،اطلاعات کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات وانصرام کئے جارہے ہیں ۔ تاکہ امریکی صدر کا استقبال تاریخی اور مثالی ہو ۔ ایک طرف تو ان شاہراہوں اور علاقوں کو دولہن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جہاں سے ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے رفقا کا قافلہ کو گزرنا ہے ۔

وہیں دوسری طرف لکھنئو کے تاریخی آصفی امامباڑے میں امریکی صدر کے ہندوستان دورہ کےخلاف آوازیں اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔ مجلس علماء ہند اہل تشیع حضرات وعلما کی معروف اور اہم تنظیم ہے ۔ اس تنظیم کے قائد مولانا کلب جواد کی ایما پر اس مظاہرے کو منظم کیا گیا تھا ۔ حالانکہ مولانا کلب جواد مظاہرے میں شریک نہیں ہوسکے ۔ جمعہ کی نماز کے بعد امامباڑے میں واقع آصفی مسجد کے باہر سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے صدر کے دورہ ہندوستان کی مخالفت ومذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

ڈونالڈ ٹرمپ اپنہ اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ 24 فروری کو ہندوستان پہنچیں گے ۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ لکھنئونہیں آئیں گے ، تاہم اس احتجاج کے ذریعہ مظاہرین بالخصوص علما اپنا پیغام سیاسی ایوانوں اور ٹرمپ کے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی خاص ہے کہ این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کررہے لوگ پہلے ہی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کے اقدامات سے بہت خوش نہیں ہیں اور اب ٹرمپ کو مدعو کئے جانے پر مظاہرین کا غصہ دوآتشہ ہوگیا ہے ۔

مظاہرے کی قیادت کررہے مولاناحیدر رضا نے کہا کہ جس انداز سے ایک منصوبہ بند سازش اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیاہے ، اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے وہاں وہاں امریکہ اور اس کی سازشیں کارفرما ہیں ۔ جبکہ مولانا نجم الحسن رضوی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے شہادت سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ اور سرائیل ہر اس شخص اور ملک کے دشمن ہیں ، جو دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ امریکہ کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے فروغ دے کر اپنے جنگی ہتھیاروں کی سپلائی کو یقینی بناناہے ۔

اس موقع پر پروگرام کے انتظام کار نوجوان دانشور عادل فراز نے کہا کہ امریکہ کےخلاف تحریکات جاری رہیں گی ۔ ساتھ ہی عدال فراز نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند نہ جانے کن مصلحتوں کے تحت اسرائیل اور امریکہ کے دباو میں ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل صرف ایران مخالف نہیں ، بلکہ انسان مخالف ہیں ۔ مجلس علماء ہند وزیر اعظم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی دباو میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں ، جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

Comments are closed.