ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے مزید جسمانی ریمانڈ‌کی استدعا مسترد

,میڈیا سچائی کو دیکھے ،بچے سے زیادتی نہ کی جائے
0
146
afnan

ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں کم عمر ڈرائیور افنان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

ملزم افنان کو عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم افنان کی تمام میڈیکل ٹیسٹ کروا لیے گئے ہیں ،ملزم افنان سے مزید تفتیش درکار ہے ،فاضل جج نے استفسار کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے ؟ وکیل مدعی نے کہا کہ ملزم کے شریک ملزمان سے تفتیش جاری ہے،ملزم کا فون ریکور کرنا ہے میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے ،عدالت نےپولیس سے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا فون ریکور کرنا ہے؟ تفتیشی نے عدالت میں کہا کہ ملزم کا فون ریکور کرنے کی استدعا نہیں کی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

ڈیفنس کار حادثے کے مقدمہ میں ملزم افنان کے والد شفقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں ،عدالت میں تمام شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں ،جو الزام ہمارے اوپر ہیں وہ مدعیوں نے ثابت کرنا ہے ،اللہ تعالی رحم کرے ،ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ،میڈیا درست خبر دے،ہم نے کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی ،اگر کوئی دھمکی ہے تو اسکو ثابت کریں ،وہ پولیس کو آگاہ کریں ،جو جس نے کیا اسکو اسکی سزا ملنی چاہیے ،بچے نے جو نہیں کیا اسکی سزا بچے کو نہیں ملنی چاہیے,میڈیا سچائی کو دیکھے ،بچے سے زیادتی نہ کی جائے

ڈی ایچ اے حادثہ کی کہانی، افنان شفقت کے والد کی زبانی

ملزم افنان کے والد شفقت کا مکمل انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

 عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

Leave a reply