پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے،اکبر ایس بابر

نامور وکلاء جو آئین کا لیکچر دیتے ہیں آج وہ فراڈ کا حصہ بنے ہیں
0
182
akbar s babar

تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند وکلا کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حقائق سامنے رکھنے ہیں، ہمارے تحفظات تھے کہ پارٹی کا الیکشن نہیں ہونے جا رہا یہ سلیکشن ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے، آج کے انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہیں،ہم نے 1997 میں پی ٹی آئی کا آئین بنایا تھا ، ہم نے آئین میں اس بات پر توجہ دے گی کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہوگی، پی ٹی آئی کے آئین میں ہے کہ کارکن قیادت کا فیصلہ کریں گے، بند کمروں میں چند لوگ یا وکیل بیٹھ کر پارٹی قیادت کا فیصلہ کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے آئین میں نگران کا کوئی کانسپٹ نہیں ہے، کوویڈ کے زمانے میں پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ایک سال مانگا، نامور وکلاء جو آئین کا لیکچر دیتے ہیں آج وہ فراڈ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی پہلے بھی ہائی جیک ہوئی تھی، انٹرا پارٹی کے نام پر فراڈ کو مکمل مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے، یہ کیسے الیکشن ہیں جن میں پارٹی کے بانی اراکین حصہ نہیں لے سکتے، ہم نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں کاغذات نامزدگی دیئے جائیں، ہم اس انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے،چند لوگ پی ٹی آئی میں اچانک نمودار ہوئے جو کارکنان کو حیثیت نہیں دیتے، ثابت ہو گیا پی ٹی آئی میں ورکرز کی کوئی حیثیت نہیں،تحریک انصاف کے وہ لوگ جو پہلے کنگلے تھے آج ارب پتی بن گئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ایزی لوڈ تھے آج ڈاون لوڈ ہوکر سیاسی پناہ گاہوں میں چھپ رہے ہیں،

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی سکروٹنی کرے، لندن میں ایک مسلمان دو بار میئر منتخب ہوئے، انڈیا کا بیک گراونڈ رکھنے والا شخص میرٹ پر برطانیہ کا وزیر اعظم بن جاتا ہے،آج تحریک انصاف کے ورکرز کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، الیکشن کمیشن سمیت ملکی ادارے ان معاملات کا نوٹس لیں، ہم آنے والے دنوں میں حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے،

واضح رہےکہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

 پی ٹی آئی کو پتا ہی نہیں الیکشن کیا ہوتے ہیں

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

Leave a reply