دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے آر آر ایف اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے ڈی آئی جی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے انھیں جہنم واصل کرنے والے اہلکار کو تعریفی سند سمیت نقدی انعام بھی دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچیج پر آر آر ایف کی ایک کمپنی تعینات ہے جس میں 25 کمانڈوز تعینات ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ کو بھی مزید انعام کیلئے لکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حملے کے پہلے 8 منٹ کے اندر رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو بلڈنگ کے داخلی راستے پر ہی روک لیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

 

Leave a reply