ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کی کوشش ناکام؛ حفاظت پر معمور پولیس اہلکار زخمی

0
30

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کی کوشش ناکام؛ حفاظت پر معمور پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں نے پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، تاہم ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرکے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، تاہم دہشت گرد اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے، تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔ واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
گزشتہ دنوں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل حفاظتی پولیس کی نفری کی واپسی کے دوران علاقہ حسنی کے قریب بس پر فائرنگ کی گئی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریاض نامی کانسٹیبل زخمی ہوا تھا تاہم باقی تمام اہلکار محفوظ رہے تھے۔
جبکہ دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نواحی علاقے توصیف آباد میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔

Leave a reply