افغانستان سے منشیات کی پاکستان سمگلنگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
صرف دو ہفتے کے دوران کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر تین ارب سے زائد کی ہیروئن اور ائس قبضے میں لی ہے 130 کلو منشیات تو صرف آج پکڑی کئی ہیں .کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے،
خیبر طورخم بارڈرپرکسٹم حکام نے ٹرک سے 130 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی .چیف کلکٹر کسٹم پشاور احمد رضاء خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 1 ارب 50 کروڑ روپے سے ہے۔ پاکستان کسٹم کی تاریخ میں پکڑی جانے والی یہ سب سے بڑی مقدار میں ہیروین ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 2ہفتوں کے دوران524 کلو چرس 255گرام ہیروئن اور22کلوآئس پکڑی گئی .منشیات تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے اسمگل ہورہی تھیں ،منشیات اسمگلنگ میں4 افراد افغانی اور ایک پاکستانی ملوث ہے، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیے ہیں،منشیات کی مالیت 3 ارب 50 کروڑ سے زائد ہے
دوسری جانب بلوچستان میں منشیات کےخلاف حکومتی اداروں کی کاروائیاں زوروشور سے جاری ہیں مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں نشہ آور اشیاقبضےمیں لے کرنذر آتش کی گئیں ہیں جن میں چرس افیون شراب اوردیگرنشہ آور اشیا شامل تھیں منشیات کےخلاف اس کریک ڈاون کے بعد بلوچستان میں منشیات سمگلنگ میں کمی آئی ہے
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 15 سے 64 سال عمر کے تقریباً 35 کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ بدقسمتی سے منشیات کا یہ زہر ہمارے معاشرے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، ملک کی 22 فیصد دیہی اور 38 فیصد شہری آبادی منشیات کا شکار ہے
مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا
صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے