ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی بریفنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی پر بریفنگ دی. ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کی حرکت کا مہنگائی پر اثر پڑتا ہے ایکسچینج ریٹ کا اثر اس وقت مہنگائی پر نظر آتا ہے،دنیابھر میں اس وقت خوراک اور توانائی کی مہنگائی ہے،مارکیٹ میں طلب و رسد ایکسچینج ریٹ کا تعین کرتا ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ کی بات سے چیئرمین کمیٹی نے اتفاق کیا،

گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے‌ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالہ سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر چیئر مین کمیٹی نے گورنر سٹیٹ بینک سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ کیا ہے

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اڑان سے فائدہ ہونے کی باتیں درست نہیں ہے گورنر اسٹیٹ بینک کا بیان حقائق کے برعکس ہے آج روپیہ ٹکے سے بھی آدھا ہوگیا ہے،

سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکورہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں ہورہی وزارت خزانہ حکام نے کہا نیب نے 815 ارب روپے کی رقم کہاں جمع کرائی ہمیں نہیں معلوم، رقم کہاں استعمال ہورہی ہے ہم تو نیب سے یہ بھی نہیں پوچھ سکتے

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی ہوئی کراچی مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر آ کر فروخت ہونے لگا ہے

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

Shares: