دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں ،شہری جاں بحق
دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں ،شہری جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ڈکیتی و چوری کی وارداتیں عام ہو رہی ہیں، پولیس خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے، واردات ہونے کے بعد آئی جی نوٹس لیتے لیکن پھر کیا فائدہ، لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے، آج ہی فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،فیصل آباد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا ،نڑوالاروڈ بڑا قبرستان کے قریب ڈاکووں نے 16 لاکھ روپے چھین کرمزاحمت پر شہری کو قتل کردیا۔ڈاکو دن دھاڑ ے واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،
مقتول کی شناخت سجاد ولد عباس علی سکنہ 100 ج ب کڑی ولا کے نام سے ہوئی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر دی، مقتول کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکووؤن کے خلاف احتجاج کیا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے
دوسری جانب تھانہ جھنگ بازار فیصل آباد کے علاقہ میں دوران ریڈ پولیس پارٹی پر مزاحمت کرنے کا معاملہ .ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد اجمل نے نوٹس لے لیا اور ایس پی لائلپور ٹاون سے رپورٹ طلب کر لی، ایس پی لائلپور ٹاون کو معاملہ کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا . ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے عوام کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہماری اولین ترجیح ہے
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج