دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا
یہ برہنہ تصاویر بحیرہ مردار کے پاس بنوائی گئیں، امریکی فوٹو گرافر نے برہنہ افراد کی تصاویر بنائیں، ان تصاویر کا مقصد بحیرہ مردار کو سکڑنے سے بچانے کے لئے عالمی توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ مردار اس وقت سکڑ رہا ہے اسے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ کناروں پر آباد ممالک کی مقامی علاقوں کی ضروریات اور ترجیحات کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے
امریکی فوٹوگرافر اسپینسر ٹیونِک نے 200 افراد کی ایسی تصاویر بنائی ہیں جو سب برہنہ ہیں اور سب نے اپنے مکمل کپڑے اتار کر جسم پر سفید رنگ لگایا ہوا تھا، اس فوٹو گرافی شوٹ کے لئے اسرائیلی وزارت سیاحت نے تعاون کیا تھا، 200 افراد اتوار کی شام بحیرہ مردار کے پاس جمع ہوئے اور سب نے کپڑے اتارے، سب افراد نے یہ کام رضاکارانہ کیا ،انہیں کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا، کپڑے اتارنے کے بعد انہوں نے اپنے جسموں کو سفید رنگ میں ڈھک دیا، اس کے بعد انکی تصویریں بنائی گئیں یہ تصاویر جنوبی اسرائیلی شہر ارد میں بحیرہ مردار کے ساحل پر بنائی گئی ہیں
ارد نامی شہر بحیرہ مردار سے سولہ کلو میٹر کی مسافت پر حکومتی پلاننگ کے تحت آباد کیا گیا ہے ۔ یہ دو صحراؤں یہودا (جودیا) اور النقب (نگیف) کے سنگم پر واقع ہے اس کی آبادی محض 27 ہزار نفوس کے قریب ہے۔ امریکی فوٹوگرافر نے تین گھنٹے تک مختلف زاویوں اور مقامات پر فوٹوگرافی کی ۔اسرائیلی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ یہ فنکارانہ فوٹوگرافی بحیرہ مردار کی سیاحت کو بھی مزید مقبول بنائے گی اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اسرائیل میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد ہیں جن میں بتدریج نرمی لانے کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں آمد ایک خوشگوار تجربہ ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں یہ واحد ملک ہے جو جمالیاتی فن کی ترویج میں پیش پیش ہے اور اس طرح کی فوٹوگرافی کی اجازت صرف اسی ملک میں ہی مل سکتی ہے
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار
اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا








