ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کردی

ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کردی۔ سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔

ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
انہوں نے کہا کہ معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔ عوام کو سمجھنا پڑے گا کہ ہم کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جا رہا ہے۔ ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر فیصلے لیے جائیں۔

Shares: