ڈاکٹرز نے 5ماہ کے بچے کے معدے سے چابی نکال کر جان بچا لی

ایان خان کو تشویشناک حالت میں سرگودھا سے ایل جی ایچ میں منتقل کیا گیا
0
107
chabi

جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہو ئے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پانچ ماہ کے شیر خوار بچے کی جان بچا لی۔

گذشتہ روز مسیحائی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹرو انٹرنالوجی ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں ٹیم نے سرگودھا سے لائے گئے 5ماہ کے بچے کے معدے سے اینڈو سکوپی پروسیجر کے ذریعے چابی نکال لی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹر و انٹرنالوجی ڈاکٹر حوریہ رحمان نے معاونت کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانچ ماہ کے ایان خان کو تشویشناک حالت میں سرگودھا سے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعض ہسپتالوں نے نازک صورتحال کے پیش نظر کیس لینے سے معذرت کر لی تھی جس پر والدین بچے کو ایل جی ایچ لے آئے جہاں مسیحاؤں نے حق مسیحائی ادا کرتے ہوئے پوری جاں فشانی سے اینڈو سکوپی پروسیجر کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے بچے کو نئی زندگی دی۔ معصوم جان کوبچانے پر والدین کی جانب سے شکرخداوندی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن کے لخت جگر کی جان بچا کر اُن کو بڑے صدمے سے محفوظ رکھا۔

ہسپتال کے تمام شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں: پروفیسر الفرید ظفر
اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرمحمد الفرید ظفرنے ڈاکٹرسلمان ملک، ڈاکٹر حوریہ رحمان اور اُن کی ٹیم کی جانب سے بچے کو بلا تاخیر وبر وقت طبی امداد فراہم کرنے اور جدید پروسیجر کے ذریعے چابی نکال کر معصوم جان بچانے پر اُن کی کاوشو ں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بلا شبہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے تاہم ڈاکٹرز کا کسی جان کو بچانے کے لئے ہر ممکن حد تک تگ و دو کرنا اور سانسوں کو بحال رکھتے ہوئے زندگی سے ہمکنار کرنا ہی اس پروفیشن کی معراج ہے۔ انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں اور یہاں دور دراز سے آئے مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جاتی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹرفریاد حسین نے بھی 5ماہ کے بچے کی جان بچانے پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو سراہا اور والدین سے کہا کہ وہ اپنے معصوم بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کا مکمل خیال رکھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ بچہ کوئی ایسی چیز منہ میں نہ لے جس سے اُس کی جان کو خطرہ درپیش ہو۔

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply