دنیا کے 209 ممالک میں کرونا کے وار جاری،ہلاکتیں 88 ہزار 505 ہو گئیں

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، روزانہ مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 88 ہزار 505 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پھیل چکا ہے

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 30 ہزار تک مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

کرونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے، امریکا میں کرونا وائرس سے 14 ہزار 795 اموات واقع ہوئی ہیں اور 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، نیو یارک میں کرونا وائرس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ ریاست میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے17 ہزار 669 اموات واقع ہوچکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں وائرس 14 ہزار 792 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں،فرانس میں کرونا سے 10 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد متاثر ہیں، برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 7097 ہو گئیں، اور 60 ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کرونا وائرس سے جرمنی میں بھی 2349 ہلاکتیں ہو گئی ہیں اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں،

ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3993 ہو گئی ہے، جب کہ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں، چین میں 3335 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جب کہ 81 ہزار 800 سے زائد افراد متاثر ہوئے، نیدرلینڈز میں وائرس 2248 جانیں نگل گیا جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، بیلجیئم میں 2240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 23 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 895 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے، 23 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس سے برازیل میں 820 اموات ہوئیں، 16 ہزار سے زائد متاثر ہیں،

کرونا وائرس سے ترکی میں بھی 812 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ 38 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، سوئیڈن میں 687، کینیڈا میں 427، پرتگال میں 380 ،آسٹریا میں 273، ایکواڈور میں 242، انڈونیشیا میں 240 ،جنوبی کوریا میں 204 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

کرونا وائرس سے بھارت میں 178 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 5916 مریض سامنے آ چکے ہیں،کرونا وائرس سے پاکستان میں 63 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

Leave a reply