fbpx

مولانا احمد لدھیانوی کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

مولانا احمد لدھیانوی کی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا احمد لُدھیانوی اور مولانا معاویہ اعظم طارق کی وفاقی مذہبی امور نور الحق قادری سے اہم ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی،مولانا احمد لدھیانوی نے حکومت کو مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تشدد کوئی حل نہیں، مذاکرات کئے جائیں، علامہ احمد لدھیانوی نے وزیر مذہبی امور سے دو ٹوک مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت سے بڑھ کر دنیا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، فرانسیسی سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے. اور پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی جائے

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے پالیسی بیان دیا،نبی کریم ﷺ کی محبت میں پوری قوم ایک ہے،گزشتہ دنوں جوکچھ ہوا ہمیں بھی اس پردکھ ہے،4 ماہ سے اس معاملے کوحل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،کوئی بھی حکومت ایسی صورتحال برداشت نہیں کر سکتی 20 اپریل کو احتجاج کی کال دی گئی ہماری ہرممکن کوشش تھی راستے بند نہ کیے جاتے ہم نے مذاکرات کا دروازہ کھلارکھا،

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہو گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.