پاکستان کے دشمنوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،عطا تارڑ

0
101
tarar ata

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان چین کا تاریخی اور کامیاب دورہ مکمل کر کے آئے ہیں، پاک چین تعلقات میں اس حد تک گرمجوشی کبھی دیکھنے کو نہیں آئی، ایسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی جن پر کبھی بات نہیں ہوئی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئےعطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے،صدر شی جنپنگ کے ساتھ وزیراعظم کی تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم کے اعزاز میں چین کی طرف سے بے مثال گرمجوشی دیکھنے میں آئی،گوادر پورٹ کو فعال کرنے، ایم ایل ون کے منصوبوں پر بات کوئی، ایم ایل ون کی تعمیر پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وزیراعظم نے ہر میٹنگ میں کراچی سرکولر ریلوے کا تذکرہ کیا جس کی پذیرائی ہوئی،بزنس ٹو بزنس 32 معائدے ہوئے، شراکت داری کے معاملات طے پائے ہیں ، بزنس کانفرنس میں 500 افراد شریک ہوئے جن میں معائدے اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے،دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک سنجیدہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کی،چینی ٹیک کمپنی کی طرف سے 2 لاکھ پاکستانی طلبہ کو تربیت فراہم کی جائے گی، آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو گا، سٹارٹ آپس کی حوصلہ افزائی ہو گی،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی ایک شہید کی قبر سے ہو کر آئے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو یہ شراکت داری قبول نہیں ،پاکستان کے دشمنوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثےٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ

ہمیں پاکستان اسپیڈ نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔چیئرمین چائینہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک

وزیراعظم کا ہواوے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چینی کمپنی کیساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط

ہم چین کے اقتصادی ماڈل کی پیروی کر کے پنجاب سپیڈ کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، وزیراعظم

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

Leave a reply